Peshawari Chapli Kabab Recipe in Urdu
پشاوری چپلی کباب(Peshawari Chapli Kabab)
اجزاء
گاۓ/بکرا/چکن کا قیمہ 750گرام
مکئ کا آٹا 3/4 کپ
سفید زیرہ پیسا ہوا 1 کھانے کا چمچ
سبز مرچیں 1 کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
انڈے 3 عدد
باریک کٹا ہوا ٹماٹر 3 کھانے کے چمچے
سبز پیاز 2 عدد
ہڈیوں کا گودا 3/4 کپ
سوکھا دھنیا 4 کھانے کا چمچہ
لال مرچیں 3 کھانے کے چمچ
انار دانا 1/2 کپ
نمک حسب ذائقہ
باریک کٹی ہوئی پیاز 2 عدد
(chapli kabab,peshawari chapli kabab)
ترکیب
قیمے میں مکئ کا آٹا ،سوکھا دھنیا، زیرہ، لال مرچیں، انار دانا، ایک عدد انڈہ، نمک،ٹماٹر،پیاز،اور سبز پیاز ڈال کر مکس
کریں۔اور 2 عدد انڈوں کو ہلکا سا فرائی کر کے انہیں بھی قیمے میں ڈال کر ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کر لیں۔
ہڈیوں میں نمک ڈال کر ابال لیں اور گودا نکال کر ایک پلیٹ میں ڈال لیں ۔اب ایک ایک کر کے کباب بناتے جاۓ۔
اور ہر کباب میں تھوڑا گودا ڈال کر مکس کریں اور ایک ٹماٹر کا سلائس لگا کر پین میں تیل ڈال کر فرائی کر لیں۔
لزیز کباب بنیں گے۔
No comments:
Post a Comment