اجزاء
مرغی 2 کلو
دہی 1 پیالہ
ٹی ایس کیچپ 3 عدد
املی 10 گرام
سرکا 4 چمچ
لیموں کا رس 4 چمچ
نمک حسب ضرورت
لال مرچ 1 چمچ
ہری مرچ پیسٹ 7،8 عدد
گرم مسالہ 2 چمچ
اجواین آدھا چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چمچ
ہلدی 1 چمچ
فوڈ کلر 1 چوٹکی
چاٹ مسالہ 7 چمچ
پودینہ 1 گھٹی
سرکا بوتل چھوٹی 1 عدد
ترکیب
چکن کو اچھی طرح سے دھو کر پانی میں بھگو دیں۔اور اس میں 3 چمچ نمک ڈال دیں اور 1 چھوٹی بوتل سرکا بھی ڈال دیں،اور ہاتھ سے مکس کر دیں اور 1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں
ایک گھنٹے بعد پانی سے نکال کر اچھی طرح پانی کو سوکھا لیں
اب آئل گرم کر کے فرائی کریں جب فرائی ہو جاۓ تو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں
اب ایک باؤل میں دہی ڈال کر تمام مسالے ڈال دیں اور سب کو مکس کر دیں ،جب سب مکس ہو جاۓ تو چکن کو میرینٹ کر لیں اور 1 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
اب ایک برتن میں تھوڑا پانی لیں،اس میں 2 چمچ گرم مسالہ اور ایک گچھا ٹکسال بھی ڈال دیں،اور سٹیمر میں چکن ڈال کر اس پانی والے برتن میں رکھ دیں
اب چکن پر اخبار یا ململ کا کپڑا ڈال کر آگ تیز کریں،جیسے ہی دھواں آجاۓ تو آنچ آہستہ کر دیں،
تقریبا 25 منٹ میں روسٹ تیار ہو جاۓ گا ،پھر اس کو ڈش میں نکالیں اور پیش کریں
No comments:
Post a Comment