chicken cheese paratha
چکن پنیر پراٹھہ ترک
اجزاء
آئل حسب ضرورت
ادراک کٹی ہوئی ایک چمچ
لہسن پیسٹ ایک چمچ
چکن بون لیس 200گرام
زیرہ پاؤڈر ایک چمچ
لال مرچ ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چمچ
شملہ مرچ کٹی ہوئی 1 عدد
گاجر کٹی ہوئی ایک عدد
پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
ترکیب
ایک دیچگی لیں اس میں آئل 2 چمچ ،ادراک ایک چمچ لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں ۔اب اس میں بون لیس چکن ڈال دیں ۔اور اس کو اچھی طرح پکائیں۔اس میں زیرہ،لال مرچ، حسب ذائقہ نمک، کالی مرچ پاؑڈر ڈال کر مکس کریں۔اور 10 منٹ تک پکائیں۔اب اس میں شملہ مرچ کٹی ہوئی، گاجر کٹی ہوئی، پیاز کٹی ہوئی ڈال کر 2-3 منٹ تک پکائیں۔بھرنا تیار ہے۔
میدہ 1/2 کےجی، میں حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔پھر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب اس کی روٹی بنا لیں ساتھ ساتھ آئل کا استمعال بھی کریں۔
اب ایک ساس پین میں روٹی کو ڈال دیں اور اس کے اوپر انڈے کو پھیلا دیں۔اور تیار کردہ چکن اوپر ڈال دیں پھر اس پر موئزاریلا پنیر ڈال دیں۔اب اس پر ہلکا سا آئل لگا کر پکنے دیں۔جب ایک سائیڈ ہو جاۓ تو دوسری سائیڈ پلٹ دیں ۔ایک سائیڈ کو کم سے کم 10 منٹ تک پکائیں۔پھر اس کے پیسس کر کے پیش کریں۔
No comments:
Post a Comment