Best Balochi Chiken Sajji Dish Recipe
چکن سجی ڈش(Chiken Sajji Dish)
چکن کو لگانے کیلۓ اجزاء
ثابت چکن سکن کے بغیر 1 سے 1/2 کلو
نمک حسب ذائقہ
سرکہ 1/2 کپ
لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ 2 چاۓ کے چمچ
ادراک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب
چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ پھر سرکے میں نمک ،ادراک، لہسن، لال مرچ پاؤڈر اور کالی مرچیں
چکن کے اندرباہر اچھی طرح لگا کر تقریبا 2 گھنٹوں کیلۓ رکھ دیں۔اگر رات بھر کے لیے رکھ دیں تو مزید اچھا بنے گا۔
پھر چکن کو ایک کراہی میں ڈال کرچکن کو ہلکی آنچ پہ اتنی دیر پکائیں کہ گل جاۓ اور پانی خشک ہو جاۓ،خیال رہے کہ چکن کو
اپنے پانی میں پکانا ہے۔جب پانی خشک ہو جاۓتو 2 کھانے کے چمچ مکھن ڈال کر فرائی کریں تاکہ تھوڑا کلر آ جاۓ۔
جب تیار ہو جاۓ تو چکن کو ٹھنڈا کر لیں اور پھر چکن کو خشک مصالحہ لگا کر پہلے سے 180 سینٹی گریڈ پہ گرم اوون میں 10 منٹ
کے لیے بیک کر لیں۔لزیز سجی ڈش مرچ کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں
(Balochi Sajji) (Sajji Dish)
خشک مصالحہ بنانے کیلۓ
لال مرچ پاؤڈر 1/2 چاۓکا چمچ
بھنا ہوا سفید زیرہ 1 چاۓکا چمچ
بھنی ہوئی اجوائن 1 چاۓکا چمچ
چاٹ مصالحہ 1 چاۓ کا چمچ
تمام مصالحے مکس کر لیں اور چکن پہ لگا دیں۔
No comments:
Post a Comment