Zinger Burger Recipe in Urdu
اسپیشل زنگر برگر(Special Zinger Burger Recipe in Urdu)
چکن کو لگانے کیلئے اجزاء
چکن 1/2 کلو
نمک 1 چاۓ کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چاۓ کا چمچ
مسٹرڈپاؤڈر 1 چاۓکا چمچ
چائینز نمک 1 چاۓ کا چمچ
وور چیسٹر ساس 2 کھانے کے چمچ
چکن کے ٹکڑوں کو کسی بھاری چیز سے چپٹا کر لیں ۔پھر اوپر دئیے ہوۓ تمام مصالحے اچھی طرح مکس کر کے چکن
کو لگا لیں۔اور رات بھر کیلئے رکھ دین۔
فرائی کرنے کیلئے آمیزہ بنانے کیلئے اجزاء
میدہ 2 چاۓ کے چمچ
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر 1/4 چاۓکا چمچ
انڈہ 1 عدد
یخ ٹھنڈا پانی حسب ضرورت
تمام چیزوں کو مکس کر کے یخ ٹھنڈے پانی سے گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں
کوٹنگ کیلئے اجزاء
کارن فلور 1 کپ
بریڈکرمز 1 کپ
چیپس یا کرسپ 1 کپ
تمام اجزاء کو مکس کر کے موٹا موٹا کوٹ لیں دھیان رہے کہ پاؤڈر نہیں بنانا
ترکیب
مصالحے لگے چکن کے ٹکڑوں کو پہلے فرائی کرنے والے آمیزے میں ڈپ کریں۔پھر چیپس،بریڈ کرمز۔اور
کارن فلور فلیکس کے آمیزے میں رول کر کے تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک 12 سے 15 منٹ کیلئے ڈیپ فرائی
کر لیں۔پھر بن میں چیزسلائس۔سلاد کے پتےاور میونیز ساس کے ستھ برگر بنا کر کھانے کیلیے پیش کریں۔
ساتھ میں کیچپ اور چیپس کھانے کے لیے دیں
No comments:
Post a Comment