نرگس کوفتے چنے ترکیبHow to made nargas kofte at home - Urdu Reviews Hub

نرگس کوفتے چنے ترکیبHow to made nargas kofte at home

                                                         نرگس کوفتے چنے ترکیب



اجزاء

قیمہ آدھا کلو
 انڈے چار عدد
سفید چنے ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیاز تین عدد درمیانی
 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین سے چار عدد
 ہرادھنیا چار کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی کے سلائسز دو عدد
کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

ترکیب

قیمے کو دھو کر دونوں ہاتھوں میں دبائیں اور پانی نچوڑ کراچھی طرح خشک کرلیں ،آدھے قیمے کو ایک چائے کے چمچ ادرک لہسن کے ساتھ درمیانی آنچ پر پکا کر پانی خشک کرلیں۔
کچے اور پکے ہوئے قیمے میں ہری مرچیں، ہرادھنیا ،ایک پیاز اور ڈبل روٹی کے سلائسز ملا کر چاپر میں پیس لیں۔ ایک انڈا، نمک اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
تین انڈوں کو ابال کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں، قیمے کے کوفتے بناتے ہوئے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ ابلا ہوا انڈا رکھ کر اس پر نمک کالی مرچ چھڑک کر اچھی طرح کوفتہ بند کردیں۔
پھیلے ہوئے پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک، لال مرچ ،دھنیا اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔جب ٹماٹر گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے تو آدھی پیالی پانی شامل کردیں۔
گریوی میں ابال آنے پر اس میں کوفتے ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا دیں تاکہ گریوی یکساں پک جائے۔
تیل علیحدہ نظر آنے پر آدھی پیالی پانی اور ابلے ہوئے چنے ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں

No comments:

Post a Comment

پیج